ابنا: اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد پاکستان میں مذھبی کشیدگی پھیلانا اور شیعہ و سنی مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف ڈالنا ہے۔ترجمان نے شہداء کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے بھیانک جرائم کی مذمت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
11 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 381018
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔